بھلوال سٹی پولیس، اپنے حقیقی بھائی کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار

سرگودھا:بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اپنے حقیقی بھائی کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار
سرگودھا:مورخہ10.08.20کو تھانہ بھلوال سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ منظور حیات کالونی میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے مسعود حسین کو ناحق قتل کردیا ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزارنے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے سب انسپکٹر احمد یار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم بابر حسین ولد مطلوب حسین سکنہ منظور حیات کالونی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم مقتول مسعود حسین کا حقیقی بھائی ہے۔جس نے معمولی گھریلو رنجش کی بناپر فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم سے آلہ قتل پسٹل30بور برآمد کرکے علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 24, 2020