اشتہاریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار، چرس1.340کلو گرام و ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:پھلروان پولیس کی کاروائی،اشتہاریوں سمیت مزید 12 ملزمان گرفتار، چرس1.340کلو گرام وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان سب انسپکٹر عارف حسین نے سب انسپکٹر زمحمد عاصم،فخر عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز حق نواز اور محمد نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ناصرولد ذوالفقار سکنہ میانی سے چرس1.340کلو گرام، طاہر شہزاد ولد احمد یار سکنہ چک6ایم ایل سے کلاشنکوف، حسنات رسول ولد غلام رسول سکنہ رتوکالا سے کلاشنکوف، شعیب مشتاق ولد مشتاق احمد سکنہ سالم سے کلاشنکوف، عدنان علی ولد آصف ٹھٹھی نور سے رائفل223بور،سکندر حیات ولد شکور سکنہ کوٹ مومن سے کلاشنکوف اوررانا خالد ولد غفار سکنہ رتوکالا سے بندوق12بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزمان محمد منشاء ولد عبداللہ سکنہ سالم، محمد اسلم ولد غلام محمد سکنہ سالم، اعجاز،فضل، عابد پسران محمد منظور سکنائے ملکوال کو بھی گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 16, 2020