احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

سرگودھا احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا: ٹریفک میں اضافے سے حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے اس کی بڑی وجہ گاڑی چلاتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنا ہے ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکل حادثات کی ہے اس کی بنیادی وجہ غفلت ولاپرواہی ہے۔موٹر سائیکل ایک سستی سواری ہے جس کا روزمرہ استعمال بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اس کے حادثات کی شرح بھی زیادہ ہےموٹر سائیکل حادثات کی بہت سی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ خواتین کے دوپٹوں کا ٹائروں اور چین میں پھنس جانا ہے۔خواتین دوران سفر اپنے لباس کو سنبھال کر نہیں رکھتیں جبکہ مرد حضرات موٹر سائیکل کا چین کور اتروا دیتے ہیں جو ایک بڑے حادثہ کا سبب بنتے ہیں اور بعض اوقات ایک ہنستا بستا گھر غموں کا شکار ہو جاتا ہے۔اس سلسلہ میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے مختلف شاہراہوں پر جا کر موٹر سائیکل سواروں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دی اور ان پر عملدرآمد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, August 9, 2020