آر پی او سرگودھا ریجن کا ضلع سرگودھا و خوشاب کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر کا دفعہ144ضابطہ فوجداری کے نفاظ کے حوالے سے ضلع سرگودھا اور ضلع خوشاب کے مختلف بازاروں اور پولیس ناکوں کا دورہ۔بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔مشکل کی اس گھڑی میں عوام الناس کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ناکوں پر موجودپولیس افسران و اہلکار ماسک اور دستانے استعمال کریں۔کرونا وائرس سے بچاؤ حفاظتی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے نفاظ کے حوالے سے ضلع سرگودھا اور ضلع خوشاب کے مختلف بازاروں اور پولیس ناکوں کو چیک کیا۔شاہپور میں بازار کو چیک کرنے کے بعد آر پی او سرگودھا نے ڈی ایس پی شاہپور ذوالفقار گیلانی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق دفعہ144ضابطہ فوجداری کے نفاظ پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے۔پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔عوام الناس میں سماجی فاصلہ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
بعدازیں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع خوشاب میں خوشاب بازار،جوہر آباد بازار اور تھانہ خوشاب کو بھی چیک کیا۔ڈی پی او خوشاب شعیب محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔آر پی او سرگودھا نے خوشاب پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ناکوں پر موجود پولیس افسران و اہلکار ماسک اور دستانے استعمال کریں۔لوگوں کو اس خطرناک وائرس سے بچانے کے لیے ان کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں کیونکہ کرونا وائرس سے بچاؤ حفاظتی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔آر پی او سرگودھا نے تھانہ خوشاب کے وزٹ کے دوران حوالات کی صفائی چیک کی۔ایس ایچ او اور محرر کو سختی سے ہدایت کی کہ فنائل کے ساتھ حولات سمیت پورے تھانے کی بلڈنگ کو صاف کیا جائے اور حولات میں موجود قیدیوں کو گاہے بگاہے طبی حوالے سے چیک بھی کرتے رہیں۔
     پبلک ریلیشنز آفیسر
   دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Thursday, March 26, 2020