Traffic Police Education

سرگودھا
ٹریفک پولیس ایجوکیشن کے زیر اہتمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سکیورٹی گارڈز کی خصوصی تربیت کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، یہ تین روزہ خصوصی تربیتی ورکشاب ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کی زیر نگرانی انعقاد پذیر ہوئی، جس میں ظفر اللہ چوک سے چونگی نمبر9تک کے مجموعی طور پر 91تعلیمی اداروں کے گارڈز اور اہلکاروں نے حصہ لیا، اورٹریفک ایجوکیشن کے انچارج ساجد حسین کی جانب سے انہیں چھٹی کے وقت ٹریفک بہاﺅ کو رواں رکھنے کے لئے لیکچررز دیئے گئے اختتامی سیشن کے موقع ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ ٹریننگ کا مقصدمتذکرہ سکولوں کے لگ بھگ 95ہزار طلباءو طالبات اور اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ دیگر شہریوں کو چھٹی کے وقت پیش آنیوالی مشکلات کم کرنا ہے، اس وقت شہر کے مجموعی طور پر 5سو سے زائد کالجز اور سکول ہیں، جن میں سے اکثریت مرکزی شاہراﺅں پر واقع ہے، جہاں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباﺅ کو کم کرنے کےلئے دیگر تعلیمی اداروں کے آفیشلز اور گارڈز کو مرحلہ وار ٹریفک کنٹرول کی خصوصی تربیت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا کنٹرول عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، شہریوں کو بھی ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔

Monday, December 16, 2019