Three Criminal Arrested

سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ میلہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی۔تین جرائم پیشہ افراد گرفتار ، چرس، چالوبھٹی سمیت شراب وکلاشنکوف برآمد
سرگودھا: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کوٹ مومن فخر بشیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ میلہ سب انسپکٹر علی نوازشاہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد ارشد اور علی حسین پر مشتمل ٹیم نے تھانہ میلہ کے علاقہ رحیم پور اور کوڑے کوٹ ریڈ کرکے ملزمان فراست علی ولد احسان سکنہ کوڑے کوٹ سے چرس1110گرام، امجد ولد منیر سکنہ میلہ سے چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر دیسی شراب اور کامران ولد سلطان سکنہ بارموسیٰ سے کلاشنکوف برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او تھانہ میلہ اورانکی ٹیم کو اچھی کارروائی پر شاباش دی ہے ۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 19, 2019