Sargodha police Strictly denies false Propaganda by Habib Akram Dunia News

سرگودھا پولیس  دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں حبیب اکرم کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد   الزامات کی سختی  سے تردید کرتی ہے.
انیس اکرم جو کہ  اس کا سگا بھائی ہے  جس کی فاطمہ جناح روڈ پر موٹر وائنڈنگ اور سپیئر پارٹس کی دکان  ہے اور جز وقتی صحافی ہے  جس نے بغیر کسی صحافتی پروٹوکول اور  صحافتی ڈیوٹی کے اپنے گھر سے باہر بلاضرورت نکلنے پر پولیس کی جانب سے پوچھنے   کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا کر  پیش کیا ہے جس کی قبل ازیں تردید کی جا چکی ہے سرگودھا پولیس بھائی چارے کی فضا قائم رکھتے ہوئے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کرونا کی وبا سے جنگ لڑ رہی ہے محض  ذاتی شہرت کے لیے  میڈیا جیسے ادارے کا غلط استعمال قابلِ مذمت ہے۔ سرگودھا پولیس شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو  بے نقاب کرنے اور عوام الناس میں خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف اپنا قانونی کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔
​(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, April 10, 2020