RPO Sargodha held meeting with all the DPOs of region

ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر نے سرگودھا ریجن میں قائم قرنطینہ سنٹرز اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم تقسیم کرنے والے سنٹرز پر پولیس کی نفری بڑھانے اور جنرل گشت میں اضافے کے لیے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ان تمام سنٹرز پر سیکیورٹی کے انتظامات پہلے سے مزید بہتر کریں۔تمام سنٹرز کے سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے آج ہی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھجوا ئیں۔ان سنٹرز پر سماجی میل جول میں فاصلوں کو یقینی بنائیں۔عوام نو سر بازوں سے ہوشیار رہے۔رقوم کی تقسیم کے عمل کو دن کے اوقات میں مکمل کریں۔پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ پر موصول ہونے والی شکایات کو بروقت حل کریں۔دفعہ144ضابطہ فوجداری کے نفاظ کو یقینی بنائیں۔ان تمام ہدایات پر کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ریجن ہذا میں قائم تمام قرنطینہ سنٹرز اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم تقسیم کرنے والے سنٹرز پر پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام سنٹرز کے اردگرد جنرل گشت میں اضافہ کریں۔ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنائیں رقم کی تقسیم کے عمل کو دن کے اوقات میں مکمل کریں۔حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور دفعہ144کے نفاظ کو یقینی بنائیں۔تمام سنٹرز کے سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو آج ہی بھجوائیں۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سنٹرز پر سماجی میل جول کے فاصلوں پر عمل درآمد کروائیں۔۔عوام کونو سربازوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کریں۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے  مزید کہا کہ پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ پر موصول ہونے والی درخواستوں کو پہلی ترجیح دیکر حل کریں۔ ضلع پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کے ساتھ مل کر ڈیوٹی پلان تشکیل دیں۔قرنطینہ سنٹرز اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر حفاظتی نقطہ نظر سے کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔  
                                                                                                                                                       پبلک ریلیشنز آفیسر
   دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Friday, April 10, 2020