تھانہ شاہ پورسٹی ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی محمد افضال نے سب انسپکٹر احمد خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد عنصر ولد محمد بخش قوم بھٹی سکنہ مانگووال کلاں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے دسمبر2018میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر بلاک ایکس کے رہائشی محمد شہزاد کے کنٹرول شیڈ واقع مانگووال خورد میں اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اورانکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوادیا ہے۔ مزید کاروائی جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, August 5, 2020