Justice at your doorstep

انصاف آپ کی دہلیز پر
سرگودھا پولیس کا فراہمی انصاف میں ایک اور انقلابی قدم
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشٹاق سکھیرا نے عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے خصوصی طور پر ایک حکم نامہ جاری کر دیا جس میں SP رینک کے 2 افسران SP/INV محمد امتیاز محمود ، SP/HQr واجد حسین ہفتہ میں 6 دن سرگودھا ڈسٹرکٹ کے تھانوں میں شام 5 بجے سے 7 بجے تک خود موجود رہیں گے اور عوام کے مسائل کو نہ صرف خود سنیں گے بلکہ ان کے حل کے لئے موقع پر ہی حکم بھی جاری کریں گے مزید برآں قتل، اقدام قتل ، گنگ ریپ ، اغوا ، زنا جسے مقدمات کے مدعیان سے سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ان کے مقدمات کی پروگریس چیک کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ تھانہ میں غیر قانونی حراست ، تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل ، تھانہ کی صفائی اور سرگودھا پولیس کے خصوصی پروجیکٹ (معاون) کی کارکردگی پر بھی خصوصی نظر رکھیں گے ۔
سرگودھا پولیس کا یہ اقدام عوام دوست پولیسنگ میں ایک سنگ میل کی حیثیت ثابت ہو گا جس میں عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
دونوں افسران کا رواں مہینے کا شیڈول حسب ذیل ہو گا

Wednesday, October 2, 2019