یوم شہدائے پولیس کے موقع پر آر پی اوسرگودھا کا پیغام

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر آر پی اوسرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ سرگودھا ریجن کے 70 شہداء ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں۔میں سرگودھا ریجن کے شہداء اور ان کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یوم شہدائے پولیس کے موقع پرآر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر نے ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی اور ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے ہمراہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چارد چڑھائی۔ شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی  اوریادگار شہداء پر سلامی دی گئی۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ سرگودھا ریجن پولیس کے 70 شہداء اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس فورس کا ہر جوان عوام کے تحفظ اور فرض کی ادائیگی کہ خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے۔ہمارے شہداء اس بات کی دلیل ہیں کہ ملک و ملت کے تحفظ کا عہد نامہ ہم نے اپنے لہو سے لکھا ہے۔ان شہداء کی بدولت آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گئے۔ان کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔عوام کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ شہداء کی شہادت میں ان کا کوئی ذاتی مقصدپنہاں نہیں ہوتا بلکہ یہ شہداء سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے اس ملک و قوم کے لیے شہید ہوئے۔ہمارے محکمہ کے لیے ان کی شہادت باعث فخر ہے۔ سرگودہا ریجن کی پولیس اپنے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے جرائم کی روک تھام اورامن وامان کے قیام میں مصروف عمل ہے۔خدا تعالیٰ ہم سب کو ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔
ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ آج کا دن شہدائے پولیس کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔سرگودھا پولیس اپنے شہداء کے لواحقین کا خیال رکھ رہی ہے۔شہداء کے لواحقین ہماری بنیادی ذمہ داری میں شامل ہیں۔ان کے مسائل کے حل کے لیے ہم ہر وقت موجود ہیں۔
Tuesday, August 4, 2020