کمشنر سرگودھا و آر پی او سرگودھا کی کوٹ مومن میں کھلی کچہری

کمشنرسرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر کے ہمراہ ہال میونسپل کمیٹی کوٹمومن میں عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے فوری حل کےلئے کھلی کچہری لگائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن آصف حسین سمیت پولیس اور دیگرسرکاری محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
کھلی کچہری میں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے پولیس سے متعلق درخواستوں پر ریلیف کی فراہمی کےلئے احکامات جاری کئے اور کہا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر اور اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی کرنے والوں کامحاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے سائلین کی طر ف سے تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن میں انصاف کی تا خیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوز کی سرزنش کی اور سائلین کی فوری داد رسی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
کمشنر، آر پی او ,ڈی پی او نے تحصیل کونسل کوٹمومن کے سبزہ زار میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں اپنے اپنے حصہ کے پودے بھی لگائے۔

Friday, January 24, 2020