کم عمری کی شادی جرم ہے

کم عمری کی شادی جرم ہے
سرگودھا پولیس کی بروقت کاروائی سے ایک اور کمسن اور نا بالغ بچی اپنے والد کی خواہشات کے آگے شادی کے بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی ۔
ایس ایچ او تھانہ سلانوالی کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ چک نمبر 140 جنوبی میں ایک شخص اپنی کمسن نابالغ بچی کی شادی زبردستی کرنا چاہتا ہے ۔جس پر ایس ایچ اؤ تھانہ سلانوالی حافظ نوید اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فورا ریڈ کیا نابالغ بچی کی زبردستی ہونے والی شادی کو رکواتے ہوئے نہ صرف بچی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا بلکہ ذمداران کے خلاف فورا قانون کے مطابق کروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد کو گرفتار بھی کر لیا۔
بچے پھول کی طرح ہوتے ہیں انکی آبیاری کرنا ہم پر فرض ہے ۔ کم عمری اور نابالغ بچوں کی شادی کی رسم ایک لعنت ہے جسکے خلاف ہم سب کو لڑنا ہے ۔بچوں کے حقوق کے تحفظ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ۔
آپ سب کے تحفظ کے لیے مصروف عمل آپ کی اپنی سرگودھا پولیس۔

Monday, January 20, 2020