کرونا سے بچنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے سلسلہ میں کیمپ کا انعقاد

سرگودھا: کرونا سے بچنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے سلسلہ میں کیمپ کا انعقاد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔ جس سلسلہ میں ایک  کیمپ کا انعقاد کیاگیا ہے۔ جہاں پر لوگوں کو کرونا سے بچنے اور اس سلسلہ میں بنائے گئے قوانین کی افادیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کر کے اس کی کامیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے   ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کی نگرانی میں انچارج ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر سجاد احمد نے سٹی ایریا میں کیمپ کا انعقاد کیا ۔انچارج ایجوکیشن یونٹ نے شہریوں کو ون ویلنگ اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال سے گریز کرنے کالے شیشوں کے استعمال کو ترک کرنے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ شہری عیدالاضحی  کیلئے خریداری کرتے وقت سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا وائرس مزید نہ پھیلے کیونکہ حکومت کی جانب سے بہترین حکمت عملی کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں واضح کمی آگئی ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف مسعود  نے  کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خاص خیال رکھیں اور شہری سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں تاکہ وہ بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ون ویلنگ جیسے خطرناک فعل سے گریز کریں کیونکہ اکثر اوقات نوجوان گر کر شدید زخمی ہوجاتے ہیں اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جس کے باعث ہنستا بستا گھر اجڑ جاتا ہے۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 23, 2020