ڈی پی سرگودھا کی تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری

عوام الناس کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا، عمارہ اطہر نے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ کسی کو بھی پولیس کے متعلق شکایت ہو تو براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے اسکی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ تمام تھانوں کے باہر رابطہ نمبرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر متعدد سائلین نے اپنی درخواستیں پیش کیں جس پر متعلقہ افسران کو فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔
 

Thursday, December 12, 2019