ڈی پی او سرگودھا کی نگرانی میں کرسمس سکیورٹی کے خصوصی انتظامات

نتہائی سرد موسم کے باوجود شہریوں کے تحفظ کے لئے ہمارے جذبے سرد نہیں پڑے اور میں اپنے تمام ماتحت پولیس افسران و اہلکاران کے ساتھ مصروف عمل ہوں (ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا)
کرسمس کے حوالے سے کیے گئے خصوصی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر نے مختلف چرچز کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاران کو مناسب بریفنگ بھی دی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ سخت سردی کے باوجود سرگودھا پولیس اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح سے چوکس ہے اور اس فرض کی ادائیگی میں موسمی سختیاں ہمارے لئیے کوئی معنی نہیں رکھتیں ۔

Wednesday, December 25, 2019