ڈی پی او سرگودھا کی طرف سے کرسمس پر مسیحی برادری کیلئے تقریب کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر کی طرف سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایس پی انویسٹی گیشن امتیاز محمود، اے ایس پی ہیڈ کوارٹر جویریہ محمد جمیل اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے جملہ پولیس ملازمین نے شرکت کی۔ ڈی پی او سرگودھا نے اس ملازمین کے ساتھ مل کر کیک کاٹآ اور ان میں عیدی اور کیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام پولیس ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کیا۔
(پبلک ریلیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفس سرگودھا)

Tuesday, December 24, 2019