ڈی پی او سرگودھا کی شہید کانسٹیبل عبدالوحید کے گھر آمد

سرگودھا: ڈٰی پی او عمارہ اطہر کی شہید کانسٹیبل عبدالوحید کے لواحقین اور بچوں سے ملاقات
شہدائے پولیس ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے ورثاء کو کوئی پریشانی نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے شہید کانسٹیبل عبدالوحید کی والدہ اور بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دوران ملاقات ڈی پی او سرگودھا شہید کی والدہ سے حالات دریافت کیے اور انہیں ہر قسم کی طبی، تعلیمی و دیگر کی مدد کی ے یقین دہانی کرائی۔

Wednesday, December 4, 2019