ڈی پی او سرگودھا کی تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم مییٹنگ

سرگودھا: ڈی سرگودھا عمارہ اطہر کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ میں سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کریں۔ سرچ آپریشن باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے جائیں تاکہ بامقصد نتائج حاصل ہوں۔ بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے خصوصی تحرک کیا جائے ان کی جائداد قرقی اور پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانونی کارروائی کریں۔ مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹ حاصل کئے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسزبروقت بھجوائے جائیں۔ اپنے علاقہ کے بنک، پٹرول پمپ، جیولری شاپس اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او خود گشت پر آوٹ ہوں اور اپنے ماتحت افسران کی گشت کو مانیٹر کریں۔ تمام ایس ڈی پی اوز تھانوں کا وزٹ کریں۔ تفتیشی افسیرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں، عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں۔ ڈی پی سرگودھا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفس، سرگودھا۔
 

Tuesday, December 10, 2019