ڈی پی اوسرگودھا کی ضلع بھر کے محرران سے میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ضلع بھر کے محرران سے میٹنگ
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیر صدارت ضلع بھرکے تھانوں میں تعینات محرران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا نے محرران سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات میں ایس ایچ او کے بعد محرر کا عہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے جو تھانہ کے تمام معلومات کی دیکھ بھال کرتا ہے۔انہوں نے محرران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک اور تھانہ کے ریکارڈ کو آن لائن سسٹم سے منسلک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔کرپشن، نااہلی اور سستی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تھانہ میں ریکارڈ کی تکمیل اور صفائی پر خاص توجہ ہونی چاہیے۔ اس کے برعکس کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو خوش آمدید کہیں، انہیں بہتر طریقہ سے ڈیل کرتے ہوئے خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک اور ان کی بروقت وفوری دادرسی کریں۔ اگر کوئی سائل تحریری درخواست پیش نہ کریں تو اسکے بیان پر درخواست کمپیوٹر میں تحریر کرکے متعلقہ شہری سے دستخط کروا کر کاروائی کا آغاز کریں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 4, 2020