ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر نو محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری

*سرگودہا: ڈی پی او فیصل گلزار کی  ہدایت پرنو محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔
 نومحرم الحرام کو ضلع بھر میں کل 122جلوس برآمد ہوں گے جن میں کیٹگری اے14، کیٹگری بی16جبکہ کیٹگری  سی92جلوس برآمد ہونگے 
ضلع بھر میں نو محرم الحرام میں248مجالس منعقد کی جارہی ہیں ۔
کیٹگری اے17، کیٹگری بی11جبکہ کیٹگری سی کی 220مجالس منعقد ہونگی ۔ 
کیٹگری اے کے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان علیحدہ مرتب کیا گیا ہے ۔
 تمام جلوس ومجالس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔ 
سرگودھا پولیس کے 25 سو جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
مرکزی جلوسوں کی اوورآل نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن سید محمد عباس کریں گے۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Friday, August 28, 2020