ڈیوٹی مستعد ہوکر سرانجام دیں, اپنی حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

سرگودھا:اپنی ڈیوٹی مستعد ہوکر سرانجام دیں دوران ناکہ بندی اپنی حفاظت کے لئے احتیاطی  تدابیر پر عمل کریں ۔ڈی پی اوفیصل گلزار 
سرگودہا: پولیس ناکہ جات کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ جبکہ جرائم پیشہ افراد کے لیے خوف کی فضا پیدا کرنا ہے تاکہ مجرمانہ سرگرمیوں کا بھر پور انسداد کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات جوانوں سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران ناکہ بندی صرف مشکوک افراد اور گاڑیوں کو روک کر چیک کیاجائے اور اپنی حفاظت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ناکہ بندی بمطابق ایس او پی کریں۔ اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار نے ناکہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورکارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 13, 2020