ڈی پی اوسرگودھا کی ہدایت پر تمام تھانوں میں ڈس انفیکشن روم قائم

سرگودھا: ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر تمام تھانوں میں ڈس انفیکشن روم قائم کر دیئے گئے۔
سرگودھا: ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر تمام تھانوں میں ڈس انفیکشن روم قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان مہیا کر دیا گیا ہے اس کا بنیادی مقصد تھانہ میں تعینات تمام پولیس ملازمین اور آنے والے لوگوں کو کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی اوسرگودھا کا کہنا تھا کہ پولیس اس وقت فرنٹ لائن پر موجود ہے اور لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات اور احکامات پر عملدرآمد کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ڈیوٹی پر مامور ان افسران اور جوانوں کی اپنی کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت تمام تھانہ جات میں ماسک، گلوز اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام پولیس ملازمین کرونا سے بچاؤ کی خصوصی تربیت بھی کی گئی ہے اس سے قبل تمام تھانہ جات کی خصوصا حوالات کی کلورین صفائی بذریعہ کلورین کروائی گئی ہے اس کا مقصد پولیس کے جوانوں کو کرونا سے بچانا اور اس کے ذریعے  لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ حفاظتی اقدامات  پر عمل پیرا ہونے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, March 29, 2020