ڈی پی او سرگودھا کی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ

سرگودھا:تمام مقدمات کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کریں، غلط اندراج برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈی پی او دفیصل گلزار
سرگودھا:تمام زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کرتے ہوئے ان کی تکمیل پول کام پر خود کروائیں کسی قسم کا غلط اندراج برداشت نہیں کیا جائے گا۔جب تک تفتیش کے تمام لوازمات پورے نہ ہو جائیں چالان نامکمل ہی رہے گا سپرداری کروانے کے بعد اس کی تکمیل کمپیوٹرائزڈ پول کام پر کروائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ پر صرف تربیت یافتہ ملازمان ساتھ لے جائیں اشتہاریوں کے خلاف سپیشل مہم چلائی جائے درست ریکارڈ مرتب کریں،کرائم سین پر خود جائیں اور ضمنی لکھیں اور خود کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ فیڈ کروائیں نقب زنی کی وارداتوں پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زنا کے مقدمات میں میڈیکل فوری کروائیں اور ڈی این اے رپورٹ کے بروقت حصول کیلئے تحرک کریں۔ عید کی آمد آمد ہے عید کے دنوں میں زیادہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں،گشت بڑھائیں، مختلف قسم کی مال سپلائی کرنے والی گاڑیوں کا شیڈول حاصل کرکے سیکیورٹی مہیا کریں۔ مہلک ٹریفک حادثات میں ڈرائیورنگ لائسنس منسوخ کروائیں، سرچ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے جائیں اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 28, 2020