ڈی پی او سرگودھا کی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ

سرگودھا:قانون سے بالا تر کوئی نہیں، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودھا: قانون کی بالا دستی قائم رکھنا اولین ذمہ داری ہے کوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں۔قتل، ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں۔ سرچ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جائیں مدرسوں میں سرچ آپریشن پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بامقصد رزلٹ ملیں۔بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ سنگین وقوعہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ ا واور ایس ڈی پی اوخود موقع پر جائیں نقب زنی کی واردات کے انسداد کے لیے ریکارڈر اشخاص کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ گذشتہ سال کے متعدد مقدمات زیر تفتیش ہیں ان کو یکسو کر کے داخل عدالت کروائیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظراپنی اور تھانوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او خود گشت پر آؤٹ ہوں اور اپنے ماتحات افسران کی گشت کو مانیٹر کریں۔ڈی پی اوسرگودھا عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز تھانوں کا وزٹ کریں، تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقہ میں موجود بینکوں، پیٹرول پمپ، جیولری شاپ ودیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ڈی پی او سرگودہا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Wednesday, January 8, 2020