ڈی پی او سرگودھا و ڈی سی سرگودھا کی تھانہ جھاوریاں میں کھلی کچہری

سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ جھاوریاں میں کھلی کچہری کا انعقاد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کیطرف سے تھانہ جھاوریاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان اور  عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع لوگوں کی طرف سے کی گئی شکایات پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے اور دی جانے والی تجاویز پر  عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر اے سی شاہ پور زرمینہ شاہ اور ایس ڈی پی او شاہ پور ذوالفقار علی گیلانی بھی موجود تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 13, 2020