ڈی پی او سرگودھا کا محرم الحرام کے سلسلہ میں سرکل بھلوال کا دورہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا محرم الحرام کے سلسلہ میں سرکل بھلوال کا دورہ، تھانہ بھیرہ کے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا جائزہ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے محرم الحرام کے سلسلہ میں سرکل بھلوال کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں  منعقد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے تمام روٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران  بھرپور سکیورٹی انتظامات کیے جائیں تمام روٹس کی سویپنگ کرائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا پولیس کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان بھی موجود تھیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 17, 2020