ڈی پی اوسرگودھا کی طرف سے نمائندہ پی ٹی وی نیوز آصف حنیف کو تعریفی سرٹیفیکٹ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکی طرف سے نمائندہ پی ٹی وی نیوز آصف حنیف کو تعریفی سرٹیفیکٹ دیا گیا 
سرگودھا:پولیس جہاں عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ہراول دستے کا کردار اداکررہی ہے وہیں پر میڈیا عوام میں شعور وآگاہی پیداکرنے کیلئے اپنا بھر پورکردار اداکررہاہے۔ اداروں کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر اچھے کام کی تعریف کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے نمائندہ پی ٹی وی نیوز آصف حنیف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے موجودہ وقت میں میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور ساتھ ملکر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 18, 2020