ڈی پی اوسرگودھا کی محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ

سرگودھا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی محرم الحرام کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی وعلماء کرام سے میٹنگ۔ 
سرگودہا:ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی وعلماء کرام سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ دوران میٹنگ ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کا بہت اہم کردار ہے ہمیں دیگر چیلنجز کے ساتھ کرونا وبا کا بھی سامنا ہے۔ محرم الحرام میں ملکر قیام امن کو یقینی بنائیں گے محرم کا مہینہ امن، بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوں کو اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو۔ ڈی پی او سرگودہا نے مزید کہا کہ جلوس ومجالس ہائے میں حکومتی ہدایات کے ساتھ ساتھ کرونا ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ موجود ملکی صورتحال میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پرعبداللہ سلیم، ابوبکر صمدانی، عبدالوحید ڈوگر، سمیع اللہ شاہد، میاں عبدالغفار، مفتی محمد طاہر مسعود، ملک ضیاء الحق، محمد شاہد مسعود، علامہ اللہ بخش، علامہ قاضی انعام اللہ، ریاست علی فیروزی، قاضی نگاہ مصطفےٰ، عبداللہ سعید ہاشمی، قاری احمد علی اور مفتی محمد عمر فاروق نے شرکت کی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 10, 2020