ڈی پی اوسرگودھا کی ہدایت پر نمازعیدالفطر کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات

سرگودہا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر نمازعیدالفطر  کی پرامن ادائیگی کےلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات 
سرگودہا: ضلع ہذا میں 446مساجد، 25امام بارگاہوں اور29کھلے مقامات پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائےگی۔
سرگودہا: مساجد ، امام بارگاہوں اورکھلے مقامات کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 
سرگودہا: کیٹگری اے میں31مساجد، 13امام بارگاہیں اور29کھلے مقامات پر  عیدالفطر کی نماز پڑھی جائےگی ۔
سرگودہا: قادیانی مسلک کی24 جبکہ اسماعیلی فرقہ کی 2 عبادت گاہوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے ۔
سرگودہا: سیکیورٹی پلا ن کے مطابق 1800سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سرگودھا:ایلیٹ فورس ، محافظ اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں اہم مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کے گردونواح میں گشت کناں رہیں گے۔ 
سرگودھا:اہم مساجد ،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پرواک تھروگیٹس نصب کیے جائیں گے اور داخل ہونے والے اشخاص کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی لی جائے گی۔
سرگودہا: تمام ڈیوٹی کی اوورآل نگرانی ایس پی انوسٹی ملک امتیاز محمود  کریں گے۔ (ترجمان سرگودہا پولیس)

Monday, May 25, 2020