ڈی پی اوسرگودھا کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری

سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار  کی  ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری 
ایس ڈی پی اوسٹی سرکل  اے ایس پی احمد شاہ کی زیر نگرانی مرکزی جامع مسجد سید حامد علی شاہ، کمپنی باغ، امام بارگاہ بلاک 7 وگردونواح تھانہ سٹی میں سرچ آپریشن کیا گیا
دوران سرچ آپریشن 30مکانات، دوکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ50سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی ۔
سر چ آپریشن میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی انسپکٹر فواد شیرازی، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا ۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Friday, August 7, 2020