ڈی پی اوسرگودھا کا بھلوال کا دورہ، سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا بھلوال کا دورہ، سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ 
سرگودھا:عوام سے جرائم کی روک تھام سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے رابطہ رکھیں، بغیر ثبوت کسی کو گرفتارنہ کیا جائے عادی اور جھوٹے درخواست بازوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے گذشتہ روز سرکل بھلوال میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، تمام درخواستوں پر مقررہ وقت میں کاروائی عمل میں لائیں،اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں،پرانی دشمنیوں کو ختم کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان، بھلوال سرکل کے ایس ایچ اوزاورتفتیشی افسران موجود تھے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 11, 2020