ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پولیس کیطرف سے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر سرگودہا پولیس کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں جاکر عوامی مسائل جاننے اور انکے حل کے لیے فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں تاکہ ہر سطح پر دادرسی کی جاسکے۔اس موقع پر ڈی پی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ہر جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے جہاں پر پولیس کو ان سے گھل ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مدد ملتی ہے۔ ضلع بھر کی 33 مساجد کے اندر جاکر متعلقہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 22, 2020