ڈی پی او سرگودھا کی پولیس موبائلز کی انسپکشن

سرگودھا:گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ڈی پی اوعمارہ اطہر
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے پولیس لائن میں پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی۔ انہوں نے گاڑیوں کے انجن، ٹائرز، بیٹریوں وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈرائیوروں سے گاڑیوں کی تفصیل اورمرمت کے بارے دریافت کیا۔ جن گاڑیوں میں نقائص پائے گئے ان کے ڈرائیوروں کی سخت سرزنش کی اورایم ٹی او عرفان احمد کوسرکاری گاڑیوں کے نقائص دور کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے تمام ڈرائیوروں کوہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اوردشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس بارہ میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 18, 2020