ڈی پی او سرگودھا کی طرف سے اچھی کارکردگی والے افسران میں سرٹیفیکیٹ اورانعام تقسیم

سرگودھا:ڈی پی او کا محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد۔ تعریفی سرٹیفکیٹ ونقد انعامات تقسیم
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرکی طرف سے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اور ہیڈمنی والے ملزمان کو گرفتارکرنے والے افسران وملازمان کونقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ مقدمات کی تفتیش پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی بھی تفتیشی افسران کو کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ بحیثیت سربراہ پولیس سرگودھا جرائم کا تدارک اور آپ کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے محنت کا کریڈٹ ضرورملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم کے تدارک کیلئے بھرپور محنت کریں۔ پولیس گشت کو مزید موثر بنایاجائے اوررات کو گشت کے دوران سرچ لائٹ کا استعمال کریں مجھے پوری امید ہے کہ آپ آئندہ بھی ایسی ہی محنت اور دلیری سے کام کرتے رہیں گے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 18, 2020