ڈی پی او سرگودھا کی صدر سرگودھا پریس کلب سے ملاقات

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی صدر سرگودھاپریس کلب سے ملاقات  
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارسے صدرسرگودھاپریس کلب عبدالحنان چوہدری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ عوام میں شعور وآگاہی دینے میں میڈیا کااہم کردار ہے میڈیا اور پولیس کے باہمی تعاون سے معاشرے میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پرصدر سرگودھا پریس کلب نے باہمی تعاون میں مزید بہتری لانے کے لئے تجاویز دیں جن پر ڈی پی او سرگودھا نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ممبرپریس کلب ملک محمد اصغر اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 6, 2020