ڈی پی او سرگودھا کی سلانوالی میں کھلی کچہری

سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تحصیل کونسل ہال سلانوالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ عوام کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں دونوں افسران کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ ریونیو، تحصیل ایڈمنسٹریشن، ہیلتھ، لائیو اسٹاک، ایجوکیشن، پولیس، سوشل ویلفیئرسمیت تحصیل سطح پر موجود تمام سرکاری اداروں کے نمائندے موجود تھے ۔ ڈی سی سرگودہا اور ڈی پی او نے ان مسائل کو نوٹ کیا اور حل کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی ا و سرگودھا کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے پولیس کا ساتھ نہیں دیتا تب تک اس برائی کو جڑ سے ختم نہیں کیا جا سکتا اسی طرح قیام امن کے لیے پولیس اور شہریوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔کامیاب ترین پولیسنگ کے لیے عوام کی طرف سے معلومات کا بہاؤ پولیس کی طرف آنا ضروری ہے ی سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے کئی چنیل موجود ہیں عوام براہ راست میرے واٹس ایپ نمبر یا ہمارے فیس بک پیج پر مکمل ا عتماد کے ساتھ کسی بھی جرم کی اطلاع دے سکتے ہیں ۔(ترجمان سرگودھا پولیس )

Friday, January 17, 2020