ڈی پی او سرگودھا کی زیر صدارت ضلعی مصالحتی کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت ضلعی مصالحتی کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ

سرگودھا:معاشرے کی بقاء انصاف کے نظام پرقائم ہے، ہم نے ہر سطح پرمیرٹ اور انصاف کی بالادستی قائم کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے گذشتہ روز ضلعی مصالحتی کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی مصالحتی کمیٹی کے قیام کا مقصد لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل جن میں خاندانی مسائل، لین دین کے جھگڑے اور سول نوعیت کے تنازعات شامل ہیں، ایسے تمام مسائل مصالحت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں۔آپ نے لوگوں کے مسائل انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے حل کرنے ہیں تاکہ پولیس سے بھی کام کا بوجھ کم ہو سکے اور پولیس جرائم کے خاتمہ کے لئے مزید موثر طریقے سے کام کر سکے۔ عوام الناس بھی قانونی پچیدگیوں اور قانونی اخراجات سے بچ سکیں۔ضلعی مصالحتی کمیٹی کے ممبران نے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز سے ڈی پی او سرگودھا کو آگاہ کیا۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, February 16, 2020