ڈی پی او سرگودھا کی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی اوعمارہ اطہر کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ۔
سرگودہا: تمام زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، تمام درخواستوں پر مقررہ وقت میں کاروائی عمل میں لائیں،  آتش بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔ ڈی پی اوسرگودہا نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں ،پرانی دشمنیوں کو ختم کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ٹھیکری پہرہ لگوائیں، کھلی کچہری ہر گاؤں میں منعقد کریں عوام سے جرائم کی روک تھام سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے رابطہ رکھیں، بغیر ثبوت کسی کو گرفتارنہ کیا جائے عادی اور جھوٹے درخواست بازوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, March 7, 2020