ڈی پی او سرگودھا کا کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں پودا لگاکر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس مہم کے تحت تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تھانہ جات کے اندر اور بیرونی اطراف میں مختلف اقسام کے پھل دار اور سایہ دار پودے لگا ئیں گئے۔ڈی پی او سرگودھا نے سرگودھا پولیس کے ہر جوان کوکسی بھی مقام پر ایک پودا لگانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔سرگودھا پولیس اپنی پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈی پی اوسرگودھا نے کہا کہ پاکستان کو شدید موسمی خطرات لاحق ہیں اور موسمی تبدیلیوں اور درخت کے بے دریغ کٹائی سے ملک کو آئندہ چند سالوں میں خشک سالی جیسے دیگر نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے زیاد ہ سے زیادہ درخت لگا کر ان خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔ ہر شہری پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت کم ازکم دوپودے لگا کر ان کو اپنے بچوں کے نام سے منسوب کریں اور ان کی نشوونما پر خصوصی توجہ دیں تاکہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔(ترجمان سرگودھاپولیس)

Thursday, February 27, 2020