ڈی پی او سرگودھا کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل شدہ علاقوں کا دورہ

سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل شدہ  علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سرگودھا: امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھتے ہوئے کرو نا کی وبا ء پر قابو پانے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے نیشنل ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل شدہ ایریا میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انچارج سکیورٹی انسپکٹر فضل قادر اور ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی پی او سرگودہا نے سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات پولیس ملازمین کی کرونا سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 18, 2020