ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ کوٹ مومن کا دورہ

سرگودہا:ڈی پی او عمارہ اطہر کا تھانہ کوٹ مومن کا دورہ ، تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے تھانہ کوٹ مومن کا دورہ کیا ۔انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، حوالات، ملازمین کی بیرکیں اورفرنٹ ڈیسک روم کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پرڈی پی او سرگودھا نے ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرکل ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن سے میٹنگ کی ۔ انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرکے چالان داخل عدالت کروائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, January 25, 2020