ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ شاہ نکڈر کادورہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ شاہ نکڈر کادورہ،تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لیا 
سرگودہا:سائلین سے عزت واحترام سے پیش آئیں اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے تھانہ شاہ نکڈر وزٹ کے موقع پر کیا۔دوران وزٹ انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لیااور حوالات تھانہ کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہذا اپناکام پوری ذمہ داری اور محنت سے کریں ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 23, 2020