ڈی پی او سرگودھا کا احساس کفالت سنٹرشاہ پور کا دورہ

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کا احساس کفالت سنٹرشاہ پور کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا 
سرگودھا حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں 17 احساس کفالت سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ڈی پی او سرگودہا عمارہ اطہر حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سنٹرز کا دورہ کر رہی ہیں اسی سلسلہ میں انہوں نے  احساس کفالت سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کرونا کے پیشِ نظر عملے کو  سختی سے ہدایت کی کہ کرونا سے بچنے کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں  عورتوں اور بزرگوں کی رہنمائی کریں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں ۔ امداد تقسیم کرنے کے پروگرام میں وقت کی پابندی کی جائے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 15, 2020