ڈی پی او سرگودھا کا ایس او ایس ویلیج کا دورہ

سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرکا ایس او ایس کا وزٹ
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ایس او ایس ویلج سرگودھا کا وزٹ کیا انہوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور نعت سنائی ایس او ایس کے بچے ڈی پی او سرگودھا کو اپنے درمیان موجود پاکر بہت خوش ہوئے۔ ڈائریکٹر ایس او ایس میڈم کشور نے ڈی پی او سرگودھا کو ایس او ایس ویلج سے متعلق بریفنگ دی۔ بعدازانہوں ایس او ایس کے بنائے گئے گھروں کا بھی دورہ کیا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, February 27, 2020