ڈی پی او سرگودھا و ڈی سی سرگودھا کی شاہپور صدر میں کھلی کچہری

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تحصیل کونسل ہال شاہپورصدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔  عوام کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں دونوں افسران کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔  اس موقع پر محکمہ ریونیو، تحصیل ایڈمنسٹریشن، ہیلتھ، لائیو اسٹاک، ایجوکیشن، پولیس، سوشل ویلفیئرسمیت تحصیل سطح پر موجود تمام سرکاری اداروں کے نمائندے موجود تھے ۔ ڈی سی سرگودہا اور ڈی پی او نے ان مسائل کو نوٹ کیا اور حل کرنے کا وعدہ کیا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, January 10, 2020