ڈی پی او سرگودھا و ڈی سی سرگودھا کا مختلف ناکہ جات و ٹی ایچ کیو بھلوال کا دورہ

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا شہر کے مختلف ناکہ جات اور ٹی ایچ کیو بھلوال کا دورہ  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اورآرمی کے افسران نے ضلع میں لگائے گئے ناکہ جات کا دورہ کیااور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تمام تھانوں اور ناکہ جات پر کرونا سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزر، دستانے اور ماسک مہیا کیے گئے ہیں اور ڈیوٹی پرمامور جوانوں کی خصوصی تربیت کی گئی ہے ان ناکہ جات کا مقصد پولیس جوانوں کو  کرونا مرض سے بچاتے ہوئے حکومتی احکامات اور جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کروانا ہے۔ دفعہ144نافذ العمل ہے جس کے تحت ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ کرونا وباء کے خاتمے تک یہ ناکہ بندیاں جاری رہیں گی۔عوام اپنے گھروں میں محددو رہیں اور صرف انتہائی ضرورت پڑنے پر حفاظتی انتظامات اپناتے ہوئے باہر نکلیں۔اس کے بعد انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کا دورہ کیا قائم کیے گئے آئسولیشن وارڈ میں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال عملہ سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرسرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ تمام ضروری ادویات اور طبی سامان تمام ہسپتالوں میں مہیا کر دیا گیا ہے لوگوں کو خوف زدہ ہونے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے۔ اشیائے ضرورت وافر مقدار میں موجود ہیں تمام انتظامی ادارے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہیں لوگ انتظامی اداروں سے تعاون کریں اور گھروں میں محدود رہیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 31, 2020