ڈی پی او سرگودھا نے تھانہ ترکھانوالہ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر نے تھانہ ترکھانوالہ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
سرگودھا:تھانہ ترکھانوالہ1989میں بنا تھا جس کی اپنی عمارت نہ تھی پولیس کرایہ کی عمارت میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے تھانہ کی نئی عمارت کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری لی گئی۔جس پر نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر نے کہاکہ بہتر کام کیلئے بہتر ماحول کی ضرورت ہوتی ہے اچھے ماحول کے بغیر بہترین کارکردگی ناممکن ہے اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جدید خطوط اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے جس سے نہ صرف پولیس ملازمین کو بہترین ماحول ملے گا بلکہ بہترین رہائشی سہولیات بھی میسر ہوں گی اس کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات اچھے انداز میں فراہم کی جاسکیں گی۔ سرگودھا پولیس کا کمانڈر ہونے کی حیثیت سے جمعیت پولیس سرگودھا کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے ٹھیکیدار کو مطلوبہ معیار پر عمارت کی بروقت تعمیر کی ہدایت کی ۔ مزید برآں ڈی پی او سرگودھا نے تھانہ ترکھانوالہ کا وزٹ کیا اور فرنٹ ڈیسک تھانہ کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کا جائزہ لیا۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Friday, February 7, 2020