ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کا چارج سنبھالنے کے بعد پیغام

میں نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا چارج سنبھال لیا ہے ۔ میرٹ پر کام کرنے والے پولیس افسران میرے ماتھے کا جھومر ہوں گے جب کہ کرپٹ اور بے ایمان پولیس ملازمان کی اس ضلع میں کوئی گنجائش نہ ہو گی ۔
سائلین اور غربا کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور کوئی بھی کسی وقت بھی مل سکتا ہے ۔
چوروں ، بدمعاشوں ، منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کو ضلع سرگودھا میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
کسی پولیس والے کی طرف سے کسی شریف شہری کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
( فیصل گلزار ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا )

Saturday, April 18, 2020