ڈی پی او سرگودھا اور ڈی سی او سرگودھا کی تھانہ عطاء شہید میں کھلی کچہری

سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ عطاء شہید میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کیطرف سے تھانہ عطاء شہید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تحصیل سطح پر کھلی کچہری کے کے انعقاد کے بعد اب تھانہ سطح پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد عوام الناس کے مسائل ان کے پاس جا کر ان کی شکایات کو سننا اور اس بارہ میں تجاویز زیر غور لانا ہے اس سے نہ صرف عوام اور افسران کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جا رہا ہے بلکہ مسائل کی بر وقت نشاندہی کرنے میں بھی آسانی ہوئی ہے اس موقع پرانجمن تاجران سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے جبکہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 22, 2020